.

سعودی عرب: تعلیمی اداروں میں آن لائن پڑھائی کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت تعلیم کے اعلان کے مطابق تعلیمی اداروں میں آن لائن پڑھائی کا سلسلہ رواں سال 1442 ہجری کے سیکنڈ سیمسٹر کے دسویں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "اعلی قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خطرے سے محفوظ رکھنے اور دوسرے سیمسٹر میں بھی ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے واسطے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عام تعلیمی اداروں اور جامعات سے متعلق دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جا وزارت صحت کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے صورت حال کا جائزہ لیتی رہیں گی۔

آن لائن تعلیم کی موجودہ ترتیب میں سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ مرحلوں میں پڑھائی کے اوقات صبح نو بجے سے جب کہ پرائمری مرحلے میں پڑھائی کے اوقات سہ پہر تین بجے سے شروع ہوں گے۔