کویت نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی غرض سے بیرون ملک سے پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کی تعداد 80 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد اب روزانہ کی بنیاد صرف ایک ہزار مسافر بیرون ملک سے کویت داخل ہو سکیں گے۔
اس فیصلے سے متعلق پہلے کویتی اخبارات نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع ہو چکی تھی۔ کویت کے محکمہ شہری ہوابازی کے ذرائع سے فوری طور پر ردعمل کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔
وزارت صحت کے مطابق خلیجی ریاست میں منگل کے روز برطانیہ سے لوٹنے والی دو خواتین میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
کویت کی سرکاری ائیرلائن کا کہنا ہے کہ صحت کے اداروں اور سرکاری ایویشن تنظیم کی ہدایات کے مطابق 24 جنوری اور 6 فروری کے درمیان فلائٹوں کی تعداد میں کمی لائی جارہی ہے۔
کویت ایئر ویز نے جمعہ کو بتایا کہ وہ صحت حکام اور شہری ہوابازی کے ضابطوں کے تحت 24 جنوری سے 6 فوری کے درمیان کم سے کم پروازیں چلایا کرے گی۔ تاہم ائیر لائن کے مطابق مقامی ملازمین اور ٹرانزٹ مسافر اس پابندی سے مستشنیٰ ہوں گے۔
کویتی اخبار ’’الانباء‘‘ کے مطابق وزارت صحت نے ہوائی اڈے بند کرنے کی درخواست کی تھی تاہم حکام نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے بجائے درمیانی راہ نکالتے ہوئے ملک میں مسافروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
-
شیخ صباح الخالدالصباح کویت کے دوبارہ وزیراعظم مقرر،نئی حکومت بنانے کی دعوت
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم مقرر کردیا ہے اور انھیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کی میزبانی میں خلیج سربراہ اجلاس باعث یکجہتی ہوگا: امیر کویت
امیر کویت الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے کہا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی میزبانی میں پانچ جنوری کو ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے بہت سے ... مشرق وسطی -
کویت میں کووِڈ-19 کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز
کویت میں جمعرات سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ امیرِ کویت شیخ صباح الخالد الصباح کو سب سے پہلے ویکسین لگائی گئی ... بين الاقوامى