رواں عمرہ سیزن کے دوران ساڑھے سات ملین معتمرین اور نمازیوں کی بیت اللہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے زائرین اور معتمرین کی تعداد کی نگرانی کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینیر اسامہ الحجیلی نے کہا ہےکہ حرمین انتظامیہ نے بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہرقسم سہولت فراہم کرنے اور انہیں وبائی امراض سےمحفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل مسخر کررکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے عمرہ سیزن کے دوران انتظامیہ نے بہ تدریج اندرون اور اس کے بعد بیرون ملک سے زائرین کو بیت اللہ میں آمد اور عمرہ کی ادائی کی اجازت دی۔ ابتدا میں معتمرین کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھنے کے لیے مطاف میں فاصلے پر دائرے لگائے گئے۔ ان میں ایک سے دوسرے دائرے کے درمیان 10 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا۔ سعی اور طواف کعبہ کے دوران مطاف میں رش اور تصادم سے بچنے کے لیے 45 درجے کا ٹریک ٹریک تیار کیا گیا۔


تیسرے مرحلے میں بزرگ اور خصوصی افراد کے بھی طواف کی گنجائش پیدا کی گئی۔ 155 میٹر طویل ایک ٹریک صرف وئیل چیئرز کے لیے مختص کیا گیا۔ طواف کا عمل 10 منٹ سے بڑھا کر 15 منٹ کردیا گیا۔ دوسرے ٹریک کو 145 میٹر تک کردیا گیا جو کعبہ شریک کے زیادہ قریب تھا۔ ایسے بزرگ جنہیں وہیل چیئرز کی ضرورت نہیں تھی ان کی تعداد 50 کردی گئی۔

Advertisement


خیال رہے کہ مسجد حرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے خاتمے کے بعد عمرہ سیزن کے دوران اب تک ساڑھے سات ملین زائرین، نمازی اور معتمرین بیت اللہ کا طواف کرچکے ہیں۔ ان میں معتمرین کی تعداد 19 لاکھ 34 ہزار ہے جب کہ نمازیوں کی تعداد 54 لاکھ 80 ہزار ہے۔ رواں عمرہ سیزن 4 اکتوبر 2020ء کو شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔ یہ اعدادو شمار 23 جنوری 2021ء تک کے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں