سعودی عرب کی وزارت تجارت نے مملکت میں آن لائن کاروبار کے لیے اسٹورز کے قیام کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا ہے۔
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تجارت نے آن لائن کاروبار کے لیے ایک خصوصی شعبہ قائم کیا ہے جو صارفین کے آن لائن کاروبار میں ان کے حقوق کے تحفظ میں مدد کرے گا۔
الحسین نے مزید کہا کہ وزارت مملکت میں تمام آن لائن تجارتی مراکز کی نگرانی کے لیے افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔ کاروباری مراکز سے رابطے میں رہیں گے اور صارفین کے حقوق کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں گے۔ انہیں حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی نئی پالیسیوں کو آگاہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت نے سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن کاروبار کے دوران قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے اشتہارات شائع کیے جائیں گے۔ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کو ایک ملین تک جرمانے اور ان کے آن لائن اسٹور بند کرنے جیسے سزائیں دی جاسکیں گی۔
خیال رہے کہ وزارت تجارت نے آن لائن کاروبار کی خلاف ورزی پر 7 لاکھ 40 ہزار ریال جرمانے کیے گئے۔
-
ابوظبی میں داخلے کے لیے نئی فرنطینہ فری ’گرین لسٹ‘ جاری
12 ملکوں پر مشتمل نئی فہرست میں سعودی عرب شامل ہے جبکہ بحرین، کویت، عمان اور قطر فہرست سے خارج مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کووڈ۔۱۹ کرفیو کا دوبارہ اجراء زیر غور ہے: وزارت داخلہ
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ مملکت میں متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے سخت اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں جب تک عوام ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: شہریوں کو دفتری کام گھر سے کرنے کی ہدایت
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی نے عوامی، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے تمام کارکنوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے اور کام کی جگہ ... بين الاقوامى