عرب اتحاد نے سعودی عرب پر ڈرون حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے آج جمعے کو علی الصبح سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے دو ڈرون طیارے فضا میں تباہ کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون طیارے ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعرات کی شام بھی حوثیوں کی جانب سے مملکت کی سمت بھیجے گئے دھماکا خیز مواد سے بھرے دو ڈرون طیارے تباہ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

عرب اتحاد نے باور کرایا کہ "حوثی ملیشیا کی جانب سے دہشت گردی کی منظم اور دانستہ کوششوں کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشت گردی کے ان حملوں کے منصوبہ سازوں اور ذمے داروں کا محاسبہ کریں گے"۔

ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے جمعرات کے روز باور کرایا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے پر تشدد حملے فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیر نے حوثیوں کے اس حملے کی شدید مذمت کی جس سے سعودی شہری طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں