سعودی عرب میں ہفتے کے روز شہزادہ عبدالرحمن بن عبداللہ الفیصل کے گھوڑے "مِشرِف" نے اول پوزیشن حاصل کر کے دنیا کی مہنگی ترین گھوڑوں کی دوڑ جیت لی۔ مقابلے کی انعامی رقم 2 کروڑ ڈالر تھی۔
بین الاقوامی مقابلے "سعودی کپ" کا آغاز ہفتے کی شام دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک میں ہوا۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مقابلے کی سرپرستی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔ شاہ سلمان مملکت کے Equestrian Club کے اعزازی صدر بھی ہیں۔
وصول الأمير #محمد_بن_سلمان إلى مضمار الملك عبدالعزيز للفروسية لحضور الشوط النهائي من #كأس_السعودية بعد قليل. pic.twitter.com/g2d645q53j
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) February 20, 2021
سعودی کپ کے اس دوسرے ایڈیشن میں 31 ممالک کے 77 گھڑ سواروں نے شرکت کی۔ ان میں دنیا کے عالمی شہرت یافتہ تربیت کاروں کے تیار کیے ہوئے گھوڑے شامل تھے۔
اس موقع پر سعودی عرب کی Equestrian Authority کے سربراہ شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے کہا کہ سعودی کپ (کا مقابلہ) دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گھڑ سواری کے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس کا اندازہ مقابلے کے اس دوسرے ایڈیشن میں شریک دنیا کے اہم ترین گھڑ سواروں اور تربیت کاروں کے حجم سے لگایا جا سکتا ہے۔