.

سری لنکا کی طرف سے کرونا سے مرنے والوں کی میتیں نذرآتش نہ کرنے کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ‌ نے سری لنکن حکومت کی طرف سے کرونا کی وبا سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہ کرنے کی درخواست پرعمل درآمد کی تحسین کی ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ 'کوویڈ 19' کے نتیجے میں فوت ہونے والے افراد کی میتوں کو نذرآتش نہ کرے۔ سری لنکن حکومت کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل درآمد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں دفن کیا جاتا ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور جمہوریہ سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈینش گوناوارڈینا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں نے سعودی عرب کی حکومت اور مسلم اقوام بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔