سعودی عرب میں ثقافتی نوعیت کے پروگرام 'نبض الخبر' میں مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد عالمی اور علاقائی سطح پر بھی منصوبے کے مختلف پروگرامات میں پیش کشیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
مشرقی سعودی عرب کے علاقے الخبر میں شروع ہونے والے اس ثقافتی پروگرام میں تھیٹر، پرفارمنگ آرٹس، موسیقی، ویژول آرٹ اور ککنگ جیسے فنون کے پروگرامات پیش کیے جا رہے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد مقامی سطح پر سعودی عرب کے کلچر کو فروغ دینا اور ثقافتی پلیٹ فارم کو متحرک کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے پرکشش تفریح کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ سعودی عرب میں آرٹ اور ثقافت سےتعلق رکھنے والے نوجوان ماہرین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرنےکا بھی موقع فراہم کرے گا۔
'نبض الخبر' پروگرام کی شروعات وزارت برائے دیہی امور و ہائوسنگ کی جانب سے کی گئی ہیں جسے سعودی عرب کی وزارت ثقافت کا بھی تعاون حاصل ہے۔
مشرقی گورنری کے سیکرٹریٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اب تک 'نبض الخبر' پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لیے 54 پیش کشیں کی جا چکی ہیں۔ سوسائٹی کی اس میں شرکت کے ساتھ ساتھ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی گئی ہے۔
اسی سیاق میں مشرقی گورنری کے سیکرٹری فہد الجبیر نے بتایا کہ نبض الخبر پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی سرمایہ کاری شروع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے اب تک انہیں مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر 54 آفرز کی جا چکی ہیں۔یہ پیش کشیں سعودی عرب میں علاقائی اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہیں۔
فہد الجبیر نے بتایا کہ پروجیکٹ میں وزارت ثقافت کے تعاون سے ایک کلچرل سینٹر کا قیام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی گورنری میں شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرنا اور الخبر شہر کو دنیا کے 100 معیاری شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
-
بیٹی کی تصویر کوثقافتی اظہار کا ذریعہ بنانے والی سعودی خاتون سے ملیے
امل اللوذ نے کا عسیر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا مشن
مشرق وسطی -
سعودی عرب: 'ثقافتی آئیڈیاز' مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کی تفصیلات جاری
سعودی عرب کی وزارت ثقافت کےزیراہتمام ہونے والے ایک ثقافتی آئیڈیاز مقابلے میں ...
مشرق وسطی -
'السدو' دستکاری کا روایتی فن 'یونیسکو' کے ثقافتی ورثے میں شامل
سعودی عرب نے جزیرۃ العرب کے مشہور روایتی دستکاری فن'السدو' کو اقوام متحدہ کے ادارہ ...
مشرق وسطی -
سعودی وزارت ثقافت نے "فیشن انکیوبیٹر" پروگرام کا آغاز کر دیا
سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے فیشن اور اس سے متعلقہ شعبوں میں کاروباری افراد اور ...
بين الاقوامى -
سعودی فیشن ماڈل کی نیویارک فیشن ویک میں چرچے، وزیر ثقافت کی تحسین
سعودی عرب کی ایک نوجوان فیشن ماڈل لولو المہنا ابا الخیل کی نیویارک میں ایک فیشن شو ...
بين الاقوامى -
سعودی وزارت ثقافت برائے خطاطی نے عربی زبان کے فروغ کے لیے کیا کام کیا؟
سعودی عرب کی وزارت ثقافت برائے عربی خطاطی کی طرف سے مملکت میںمنعقد ہونے ...
مشرق وسطی