یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے یمن کے شہر عمران سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ عرب اتحادی فوج نے ڈرون کو اڑائے جانے سے قبل اسے اس کے اڈے پر بمباری کر کےتباہ کر دیا۔
اتحادی فوج کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں فوجی کارروائی میں حوثی ملیشیا کے ڈرون کو اس کے اڈے پر ہی تباہ کیے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاهد تدمير التحالف لطائرة مسيرة والعناصر المشغلة لها في عمران بــ #اليمن، أثناء محاولتهم إطلاقها باتجاه #السعودية.#العربية pic.twitter.com/VYZHAv7eM0
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) March 17, 2021
اتحادی فوج کا کہنا ہے وہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی پر جارحانہ حملوں کی روک تھام اور حوثیوں کی دہشت گردی کچلنے کے لیے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز حوثی ملیشیا نے عمران گورنری سے سعودی عرب پر بمبار ڈرون بھیجنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم ڈرون طیارے کو اڑانے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا دہشت گردی کی کارروائیوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جب کی عرب اتحاد حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کررہی ہے۔
گذشتہ منگل کو حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر ڈرون طیارے سے حملے کی کوشش کی تبی تاہم عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کا بمبار ڈرون تباہ کر دیا تھا۔
-
حوثیوں کی سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں ، امریکا کی شدید مذمت
امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی اراضی کو میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے ...
مشرق وسطی -
عرب اتحاد نے 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب پر حوثیوں کے 8 ڈرون حملے ناکام بنا دیے
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈییر ...
مشرق وسطی -
عرب اتحاد نے یمنی حوثیوں کا سعودی شہر جازان پرداغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
عرب اتحاد نے جمعرات کو یمن سے حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب ...
بين الاقوامى