لبنانی لیڈرجلد نئی حکومت تشکیل دیں: امریکی سفیر کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بیروت میں متعیّن امریکی سفیر نے لبنانی سیاست دانوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو بہت سے بحرانوں سے بچانے کے لیے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں اور جلد سے جلد نئی حکومت تشکیل دیں۔

امریکی سفیر ڈورتھی شیا نے جمعرات کو لبنانی صدر میشال عون سے ملاقات کی ہے اور اس کے بعد کہا ہے کہ ’’کسی حکومت کے بغیرقریباً آٹھ ماہ ہونے کو آئے ہیں۔کیا اب حکومت کی تشکیل کا وقت نہیں آگیا؟‘‘

ان سے قبل متعدد غیرملکی عہدے دار لبنان میں جلد سے جلد نئی حکومت کی تشکیل پر زوردے چکے ہیں۔وہ لبنان کے سیاسی لیڈروں پر زوردے رہے ہیں کہ وہ ملک کو اقتصادی بحران سے بچانے کے لیے نئی کابینہ پر اتفاق رائے کریں۔

بیروت میں متعیّن سعودی سفیرولید بخاری نے منگل کے روزلبنانی صدر میشال عون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کی حکمراں اشرافیہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ دے اور نئی حکومت کی تشکیل کا عمل تیز کرے۔

انھوں نے کہاکہ’’میں نے لبنان کے اعلیٰ قومی مفادات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی بنیادی نوعیت کی اصلاحات کی جائیں جن کے نتیجے میں عالمی برادری کا لبنان پراعتمادبحال ہو۔‘‘

واضح رہے کہ لبنانی صدر اور نامزد وزیراعظم سعدالحریری کے درمیان نئی کابینہ کی ہیئت ترکیبی کے بارے میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔صدرعون اپنے اور اپنی جماعت فری پیٹریاٹک موومنٹ کے لیے ویٹواختیار کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ سعدالحریری کا کہنا ہے کہ وہ صرف آزاد ماہرین پر مشتمل حکومت کا سربراہ بننا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں