بیروت: امریکی سفیر کی حزب اللہ مخالف لبنانی دانشور کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت
لبنان میں امریکی سفیر ڈوروتھی شایہ نے حزب اللہ کے مقتول ناقد لقمان سلیم کے اعزاز میں منعقد تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ یہ تقریب لبنانی دارالحکومت بیروت کے ایسے حصے میں منعقد کی گئی ہے جو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
معروف سماجی کارکن اور دانشور لقمان سلیم کی لاش جمعرات [4 فروری] جنوبی لبنان کے علاقے سے ملی تھی۔ گولیوں سے چھدی لاش کو ایک ویران علاقے میں انہی کی گاڑی میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
تصريح للسفيرة دوروثي ك. شيا حول اغتيال #لقمان_سليم
— U.S. Embassy Beirut (@usembassybeirut) February 4, 2021
لقراءة التصريح كاملاً:
بالانكليزية: https://t.co/wadvcFwAVy
بالعربية: https://t.co/TGZQ2w48iihttps://t.co/6TTfpv6kzu
امریکی سفیر ڈوروتھی شایہ نے اپنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "لقمان کا قتل ایک وحشیانہ، ناقابل فراموش اور ناقابل قبول عمل ہے۔"
لبنان میں 1975 اور 1990 مدت کے دوران ہونے والی فرقہ وارانہ خانہ جنگی پر تحقیق کے لیے لقمان سلیم نے ایک ریسرچ سنٹر بنا رکھا تھا جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دستاویزی فلمیں تیار کرتے تھے۔
-
لبنان:حزب اللہ کے مشہورناقد ،صحافی اور سیاسی تجزیہ کار لقمان سلیم کار میں مردہ پائے گئے
لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مشہور ناقد،صحافی اور سیاسی کارکن لقمان سلیم اپنی ...
مشرق وسطی -
رپورٹ : لبنان کے اندر حزب اللہ کی ریاست اور ذمے داران کے بیٹوں کی دولت
ایک اسرائیلی رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ حزب اللہ تنظیم لبنان کو ...
مشرق وسطی -
لبنان: حزب اللہ کے زیراثر علاقوں میں قاسم سلیمانی کے پوسٹر لگانے پرعوام برہم
لبنان میں ایران نواز عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے زیر اثر علاقوں میں گذشتہ روز ...
مشرق وسطی