توانائی کے بچاؤ اور بحفاظت ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا: سعودی کابینہ کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی کابینہ نے باور کرایا ہے کہ مملکت اپنے قومی وسائل اور صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے مطلوبہ اقدامات کرے گی۔ علاوہ ازیں توانائی کو محفوظ اور اس کی ترسیل کے نظام میں استحکام کو یقینی بنانے کی خاطر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ کابینہ نے ایک بار پھر حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کی۔

سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس منگل کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

Advertisement

اجلاس کے آغاز پر سعودی فرماں روا نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسیع اور مضبوط بنانے پر اتفاق رائے سامنے آیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

بعد ازاں کابینہ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اور موریتانیہ کے صدر محمد ولد الشيخ محمد احمد الغزوانی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

کابینہ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے اعلان کردہ دو منصوبوں (سر سبز سعودی عرب) اور (سر سبز مڈل ایسٹ) پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصیبی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ "کابینہ نے خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطی میں برادر ممالک کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔ موقف میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ مذکورہ ممالک 'گرین مڈل ایسٹ' منصوبے کے اہداف کی تکمیل کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کابینہ نے یمن کی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی کوششوں کو ایک بار پھر مذموم قرار دیا گیا۔

ڈاکٹر القصبی کے مطابق کابینہ نے زور دیا کہ سعودی عرب اپنے قومی وسائل اور صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے مطلوب اقدامات کرے گا۔ علاوہ ازیں توانائی کے بچاؤ، اس کی ترسیل میں استحکام، پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات اور عالمی تجارت کو محفوظ بنانے کے لئے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں گے۔ کابینہ نے نہر سویز میں پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے اور کینال میں جہاز رانی کو بحال کرنے پر مصر کو مبارک باد پیش کی۔

القصیبی نے بتایا کہ کابینہ نے مقامی اور عالمی سطح پر کرونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ صحت عامہ کے حوالے سے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششیں اور کرونا وائرس کی ویکسین نیشن کی مہم بھی زیر بحث آئی۔

کابینہ نے جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں بالخصوص منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو گراں قدر قرار دیا۔ اس دوران حکام نے ایک کروڑ سے زیادہ نشہ آور گولیاں مملکت میں داخل کونے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

اجلاس کے اختتام سے قبل کابینہ نے مملکت سعودی عرب اور عالمی تنظیم برائے سیاحت کے درمیان سمجھوتے کی منظوری دی۔ اس سمجھوتے کے تحت مشرق وسطی میں تنظیم کا علاقائی دفتر سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں