.

سعودی عرب: کار ریس کے مقابلے میں شریک خاتون مہم جو کی کار کوخوفناک حادثہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں 'ایکسٹریم ای' کار ریس مقابلے میں شریک ایک خاتون کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار تیز رفتاری کے باعث قلعہ بازیاں کھاتی جا رہی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ کار مقابلے میں شامل'کلوڈیا ھورٹجن'نامی خاتون کی تھی تاہم وہ خود اس حادثے میں محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ 'ایکسٹریم ای' نامی یہ مقابلہ کل ہفتے کے روز شروع ہوا تھا جس میں الیکٹرک ایس یو وی کاروں کی 9 عالمی ٹیموں کے 18 مردو خواتین کے درمیان مقابلہ تھا۔ یہ مقابلہ سعودی عرب کی وزارت کھیل اور سعودی عرب کار و موٹرسائیکل فیڈریشن کے اشتراک سےشروع کیا گیا تھا۔