گذشتہ رات سعودی عرب میں رمضان مبارک کی 25 ویں شب کے موقع پر حرم مکی میں قیام اللیل (تہجد کی نماز) کی امامت کے دوران میں مسجد حرام کے امام و خطیب ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس پر دعاء قنوت پڑھتے ہوئے رقت طاری ہو گئی۔ شیخ السدیس مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی بھی ہیں۔
پچیس ویں شب میں دعا شروع کرانے کے ساتھ ہی شیخ السدیس پر گریہ طاری ہو گیا اور وہ مسلسل روتے رہے۔
فيديو | دعاء الشيخ عبدالرحمن السديس في صلاة التهجد بـ #المسجد_الحرام ليلة الـ 25 من #رمضان #الإخبارية pic.twitter.com/x8XyAY6GYG
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) May 7, 2021
اس موقع پر طاق رات میں مسجد حرام میں موجود نمازیوں اور معتمرین نے روئے زمین کے مقدس ترین مقام پر روحانی فضاؤں میں عبادت انجام دی۔