عراق کے دارالحکومت بغدادمیں انٹیلی ایجنس سروس کے ایک اعلیٰ افسر نبراس ابوعلی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
العربیہ کے نمایندے نے بتایا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے انٹیلی جنس سروس کے افسر کوبغداد کے مشرقی علاقے میں گولیوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ایک ذریعے نے العربیہ کو بتایا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران میں انٹیلی جنس سروس نے عراقی عوام کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے،اس وجہ سے اب اس کے افسروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مارچ میں بغداد کے مغربی علاقے منصور میں ایک انٹیلی جنس افسر کو ہلاک کردیا گیا تھا۔اس دوران میں عراق کی سکیورٹی فورسز نے داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔