اردن: دو سابق سینیرعہدے داروں کے خلاف غیرملکی سازش کے الزام میں مقدمے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن میں ایک فوجی عدالت میں بادشاہت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش میں ملوّث ہونے کے الزام میں دوسابق سینیر عہدے داروں کے خلاف آیندہ ہفتے سے مقدمہ چلایا جائے گا۔

اردن کے پراسیکیوٹرز نے گذشتہ ہفتے سابق وزیرخزانہ اورشاہی دیوان کے سابق سربراہ باسم عوض اللہ اور شاہ عبداللہ کے رشتے دار شریف حسن زید کا مقدمہ تحقیقات کی تکمیل کے بعد فوجی عدالت کو بھیج دیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ باسم عوض اللہ نے وزیرخزانہ کی حیثیت سے اردن کی معیشت کو جدید خطوط پرا ستوار کرنے اور لبرل بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انھیں اور شریف حسن زید کو اپریل کے اوائل میں ہاشمی مملکت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے بعد ان سے اردنی حکام نے تحقیقات کی ہیں۔

غیرملکی فریقوں سے مل کر اردن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی اس سازش کے الزام میں سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین کوان کے گھرپر نظربند کردیا گیا تھا۔تاہم شہزادہ حمزہ نے اپنے چچا شہزادہ حسن بن طلال کی مداخلت کے بعد شاہ عبداللہ دوم کی ازسرنوبیعت کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد ان کے خلاف حکومت کے خلاف سازش کےالزام میں کارروائی روک دی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں