.

سعودی عرب : قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ڈاک ٹکٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ڈاک کے سرکاری ادارے SPL نے 3 ریال مالیت کا ایک نیا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور 5 ریال مالیت کا ایک پوسٹل کارڈ جاری کیا ہے۔ ڈاک ٹکٹ کو "شكراً أبطالنا" (ہمارے ہیروز کا شکریہ) کا نام دیا گیا ہے۔ اس یادگار ٹکٹ کے اجرا کا مقصد کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنے والے طبی عملے اور کارکنان میں قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ وہ ہیروز جنہوں نے وبا کے نمودار ہونے کے بعد سے پورے اخلاص اور نمایاں طریقے سے اپنے فرائض انجام دیے۔ ان افراد نے یہ کاوشیں اپنے وطن کی خدمت اور شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد کی صحت و سلامتی کی خاطر کیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی پوسٹ کا ادارہ مختلف مذہبی ، معاشرتی اور ثقافتی مواقع کی مناسبت سے مختلف یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کرتا رہتا ہے۔