حوثی ملیشیا نے داعش کی طرز پرشادی بیاہ کی تقریبات میں تفریحی سرگرمیوں پرپابندی لگا دی
یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے اپنےزیرتسلط علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں سماجی نوعیت کی رسوم کی ادائی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پرپابندی عاید کردی ہے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے عائد کردہ پابندی نے افغانستان میں طالبان اور شام اور عراق میں دولت اسلامیہ ’داعش‘ کے اقدامات کی یاد تازہ کردی ہے۔
حوثی ملیشیا کی طرف سے صنعا کے گورنر عبدالباسط الھادی کے دستخطوں سے ایک سرکلر جاری کیا ہے ۔اس سرکلر میں تمام مقامی کونسلوں کے سربراہان اور ڈاریکٹوریٹس کی انتظامیہ کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران بینڈ باجے، ڈھول اور رقص جیسی رسوم پرپابندی عاید کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاعات ملی ہیں کہ بعض لوگ شادی بیاہ کی تقریبات میں فن کاروں اور فن کاراؤں کو مدعو کرتے اور ان مختلف غیر اسلامی فن کاری کراتے ہیں۔
خیال رہے کہ یمن کے سخت گیر شیعہ حوثی گروپ کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ذرایع ابلاغ کے مطابق یہ گروپ ایرانی رجیم کے اشاروں پر کام کرتا ہے۔
-
یمنی حوثیوں کےسعودی عرب پرحملے ناقابل قبول ہیں:آسٹروی وزیرخارجہ
سعودی عرب مشرقِ اوسط میں اہم کردار ادا کررہا ہے اورخطے میں آسٹریا کا سب سے اہم شراکت دارہے بين الاقوامى -
سعودی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون مارگرایا
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے منگل کے روز یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے اور اور ڈرون کومارگرایا ہے۔سعودی عرب کی قیادت میں ... بين الاقوامى -
ابوظبی میں آنے والے سیاحوں کو کووِڈ-19کی ویکسین مفت لگانے کی پیش کش
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی نے سیاحوں کو کووِڈ-19 کی ویکسین مفت لگانے کی پیش کش کی ہے۔اس سے پہلے صرف یواے ای کے شہریوں اور اقامتی ویزے کے ... بين الاقوامى