سعودی عرب کا 'ریاض معاہدے" کی بقیہ شقوں پر عمل درامد کے لیے زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے ریاض معاہدے کے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ سمجھوتے میں طے پائے گئے امور کے حوالے سے فوری مثبت جواب دیں۔ مملکت نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ریاض معاہدے پر عمل درامد مکمل کرنے کا معاملہ زیر بحث لائیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ریاض سمجھوتے پر دستخط کے بعد سے سعودی عرب کی حکومت یمن میں امن و استکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

فریقین کے بیچ متعدد امور پر اتفاق رائے اور مفاہمت سامنے آئی۔ ان میں سیاسی، عسکری، سیکورٹی، اقتصادی، سماجی اور میڈیا سے متعلق جارحیت کی تمام صورتیں روک دینا شامل ہے۔

سعودی عرب نے ریاض معاہدے کے فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات کو ختم کریں اور طے پائے گئے میکانزم پر عمل کریں۔ اسی طرح مفاد عامہ میں سمجھوتے کی بقیہ شقوں پر عمل درامد مکمل کریں۔

سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ اس یمنی حکومت کو سپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جس میں جنوبی عبوری کونسل شریک ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں