سعودی معیشت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کا شاہی فرمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شاہی دربار سے جاری ایک بیان میں مملکت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب میں توانائی اور پانی کی مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ذمہ دار کمیٹی نے شاہی ہدایت نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 20 جون 2021 سے پٹرول پٹرول " 91 / 2.18 ریال آکٹین،" اور پٹرول (95 / 2.33 ریال آکٹن قیمت مقررکی گئی ہے۔ 10 جولائی کو مقامی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ قیمت کا اطلاق ہوگا۔

شاہی ہدایت اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جب ماہانہ قیمت کا جائزہ لیا جاتا ہے تو مملکت جون کے مہینے کی قیمتوں سے تجاوز کر سکتی ہے۔

اس کا مقصد سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں پر بوجھ کم کرنے اور عوامی مفاد کے حصول میں ان کی مدد کرنے کی کی کوشش ہے۔

ہدایت کے مطابق جولائی 2021 ء کے مہینے میں پٹرول کی قیمتیں ، جس میں پٹرول (آکٹین 91 / 2.28 ریال) اور پٹرول (آکٹین 95 / 2.44 ریال) کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، منظور شدہ حد سے مشروط ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ واضح کیاگیا ہےکہ قیمتوں میں کمی بیشی کا جائزہ معمول کےمطابق لیا جاتا رہے گا مگر زیادہ سے زیادہ حد کو عبورنہیں کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو ماہانہ بنیاد پر مملکت میں قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں تاکہ برآمدات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے صارف کو درپیش خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں