سعودی عرب کے محکمہ سیاحت نے ’موسم گرما 2021‘ پروگرام شروع کرتے وقت "ہمارا موسم گرما آپ پر ہے" کے نعرے کے تحت سعودی سیاحت اتھارٹی "ینبع" کو اپنا اہم ھدف بنائے گئے مقامات میں شامل کرنے کے خواہاں تھی۔ یہ سیاحتی مقام خاندانوں کے لیے ایک مربوط ’پکنک پوائنٹ‘ ہے۔ ینبع اپنی قدرتی حسن کی عطا کردہ بے پناہ دولت، اس کےتنوع کی خصوصیت کی تکمیل کرتی ہے۔ یہ بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی کے ساتھ واقع المدینہ المنورہ خطے کی گورنریوں میں سے ایک ہے۔ بحیرہ احمر کے بعد دوسرا بڑا شہر ہے جدہ ہے۔ ینبع کو تین شہروں میں تقسیم کیا گیا ہے: ینبع البحر ، ینبع النخل اور یانبع الصنایہ اس کے اہم مقامات ہیں۔

ہر موسم گرما میں ینبع میں سیاحوں کی تعداد پہلے سے بڑھ کر ہوتی ہے۔کیونکہ یہ سعودی عرب کے اندر اور باہر کے سیاحوں کے لیے ایک مثالی سیاحتی مقام ہے۔ جو لوگ اپنی چھٹی کے دن کو کسی ساحلی مقام کی سیاحت سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختص کرتے ہیں ان کےلیے سفید ریتوں اور شفاف پانیوں سے بھرپور ینبع کے ساحل سے بڑھ کر کوئی مقام نہیں ہوسکتا۔ ڈائیونگ سائٹس،،تفریحی سرگرمیوں کےلیے سہولیات اور آثار قدیمہ بھی ینبع کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق عالمی سفری اور سیاحتی پلیٹ فارم ویگو کا "رحال" بلاگ ، ینبع شہر کو "بحر احمر کا موتی" قرار دیتا ہے۔ بلگ نے تجویز پیش کی ہے کہ سیاح ’مرسیٰ الاحلام‘ سمجھے جانے والے اس خوبصورت مقام سے پنا سفر شروع کریں۔ یہ سیاحت کے سب سے خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے شرم ینبع البحر کے محاذ پر اس کے ترقی یافتہ مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کی سیاحت کرنے والے خوش خوش واپس جاتے ہیں۔یہاں پر بہت سی ڈائیونگ ٹرپس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور خوبصورت مرجان کی چٹانوں لطف اٹھانے کے لیے قدرت کا حسین عطیہ ہین۔

اس دلکش شہر کا دورہ اس کے جادوئی ساحلی کورنیچ سے لطف اندوز ہوئے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔یہ ینبع کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کے ارد گرد مختلف قسم کے کیفے اور ریستوران شامل ہیں جو تمام ذوق کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
-
سعودی عرب کا یہ خوب صورت ساحل کہاں ہے؟
بحر احمر کے وسط میں اور سعودی عرب کے شمال مغربی شہر الوجہ کے جنوب میں الظہرہ اور المردونہ کے جزیروں کے بیچ "الہرابہ" کا ساحل واقع ہے۔ نیلگوں پانی کے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : سوشل میڈیا پر منشیات کی نمائش کرنے والا شہری گرفتار
سعودی عرب میں انسداد منشیات کے ڈائریکٹریٹ جنرل کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش میں آئے وڈیو کلپوں میں نشہ آور مواد کی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: شاہینوں کی بین الاقوامی نیلامی کی تاریخ طے
سعودی عرب میں ’فالکنز کلب فالکن پروڈکشن فارمز‘ کی بین الاقوامی نیلامی کا پہلا ایڈیشن شروع کیا جا رہا ہے۔ نیلامی کا آغاز 5 اگست کو اور 5 ستمبر تک جاری ... بين الاقوامى