سعودی معیشت

بعض پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بدھ ،25 ذیالحج1442 ہجری بہ مطابق 4 اگست 2021 سے سعودی عرب میں ان ڈور تجارتی مراکز میں کام کو سعودی باشندوں تک محدود کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے دی گئی مخصوص رعایت ختم کر دی گئی ہے۔

گذشتہ اپریل میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر احمد بن سلیمان الراجحی نے لیبر مارکیٹ میں متعدد سرگرمیوں اور پیشوں کو مقامی بنانے کے لیے 3 وزارتی فیصلے جاری کیے تھے۔

Advertisement

ان میں سے بعض فیصلے 25 شعبان 1442 ہجری کو اپنی اشاعت کی تاریخ سے 120 دن کے بعد نافذ ہوگئے ہیں۔

پہلے فیصلے میں ان ڈور کمرشل کمپلیکس (مالز) میں تمام سرگرمیوں اور پیشوں میں سعودیوں کے کام کو محدود کرنا تھا۔ تجارتی مراکز اورمینجمنٹ دفاتر بعض ملازمتوں کے استثنیٰ کے ساتھ زیادہ تر ملازمتیں سعودی شہریوں کے لیے مختص کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں