.

دنیا بھر میں نوجوانوں کے بیچ اونٹوں کی ثقافت پھیلانا ہمارا تزویراتی ہدف ہے : بن حثلي

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں انٹرنیشنل کیمل آرگنائزیشن ICO کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین فہد بن فلاح بن حثلین نے باور کرایا ہے کہ مذکورہ تنظیم کے اہداف معاشرے کے تمام طبقوں سے متعلق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے "تزویراتی اہداف" میں دنیا کے نوجوانوں کے بیچ اونٹوں اور ان کی دیکھ بھال کی ثقافت کو پھیلانا اور عالمی سطح پر اس شعبے میں جدید ترین ٹکنالوجی کو لے کر آنا شامل ہے۔

بن حثلین کے مطابق اونٹوں کے سیکٹر کو ترقی دینے کا مثالی طریقہ یہ ہے کہ اس کے مستقبل کو دریافت کیا جائے اور نوجوانوں پر زور دیا جائے کہ وہ اس پر کام کریں۔

بن حثلین کا یہ بیان نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ علاوہ ازیں انٹرنیشنل کیمل آرگنائزیشن ICO نے ورلڈ ایسوسی ایشن آف یوتھ WAY کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد نوجوانوں کے بیچ اونٹوں کی تربیت کے میدان میں ثقافتی، سائنسی اور عملی فکر کو پروان چڑھانا ہے۔

اس سمجھوتے کا مقصد ہے کہ اونٹوں کے شعبے سے متعلق سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت کا دروازہ کھولا جائے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کیمل آرگنائزیشن ICO ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا صدر دفتر ریاض میں ہے۔ اس تنظیم کو فہد بن حثلین نے مارچ 2019ء میں بنایا تھا۔ دنیا کے چھ براعظموں کی سطح پر اس وقت تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد تقریبا 105 ہے۔