اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کے نزدیک واقع الجلبوع جیل سے آج پیر کو علی الصبح چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔
اسرائیلی پولیس فوجی ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مذکورہ قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
اندازہ ہے کہ فرار ہونے والے تمام چھ قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے میں جنین سے ہے اور وہ ممکنہ طور پر مغربی کنارے کے شمال میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے۔
مفرور فلسطینیوں میں سے پانچ کا تعلق اسلامی جہاد تنظیم اور ایک کا تعلق فتح موومنٹ (کے عسکری ونگ الاقصی بریگیڈز) سے ہے۔
ایک اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
اسرائیلی اخبار "ہآرٹز" کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی جانب سے کھودی گئی سرنگ کی لمبائی درجنوں میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ سرنگ کے دہانے کا انکشاف جیل کی بیرونی دیوار کے باہر چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی الجلبوع جیل میں سیکورٹی کا کڑا پہرا ہوتا ہے۔
-
فلسطینی صدر محمود عباس کی رام اللہ میں اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات
فلسطینی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے ایک رُکن حسین الشیخ نے پیر کی صبح کہا ہےکہ ...
بين الاقوامى -
امریکا میں قدیم اورمشہور فلسطینی قیدی کی رہائی کا فیصلہ
جمعہ کی شام امریکا کی کیلی فورنیا ریاست میں ’سین ڈیاگو‘ شہرکی ایک جیل میں 53 سال ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوعمر چل بسا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 12 سالہ فلسطینی نو عمر اپنے زخموں کی تاب ...
مشرق وسطی