'لیوسڈ گروپ' نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دے گا۔
سعودی عرب میں معیار اور کوالٹی یقینی بنانے کے ادارے [SASO] کے نائب سربراہ سعود العسکرکا کہنا ہے کہ لیوسڈ کمپنی نے سعودی عرب میں گاڑیوں میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری لگانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
لیوسڈ کمپنی میں زیادہ تر حصص سعودی عرب کے خود مختار مالیاتی فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈکی ملکیت ہیں۔ پچھلے ماہ کے دوران لیوسڈ کمپنی پہلی بار امریکی اسٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئی تھی اور اس کے حصص عوام کو خریداری کے لئے پیش کئے گئے تھے۔
امریکی کمپنی لیوسڈ معروف کمپنی 'ٹیسلا' کے مقابل ہے اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے اس میں اولین دنوں میں سرمایہ کاری کر کے 62 فی صد حصص حاصل کر لیے تھے۔ سعودی فنڈ کو امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی لسٹنگ سے 22 ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا ہے۔
لیوسڈ کمپنی اس سال ہی میں اپنی پہلی گاڑی لیوسڈ ائیر فروخت کے لئے پیش کرے گی جس کی امریکا میں قیمت 77 ہزار 400 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق لیوسڈ ائیر ایک کلوواٹ آور میں4.5 میل کی رینج دے گی جو کہ ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں گاڑی کی ٹوٹل رینج 517 میل تک ہے جو کہ ٹیسلا ماڈل ایس سے 26 فی صد زیادہ ہے۔
سعودی ادارے SASOکے مطابق کمپنی نے اپنی ایک گاڑی کو کوالٹی کے معیار کا سرٹیفیکیٹ دینے کے لئے کئی درخواستیں پیش کی ہیں جن پر کام جاری ہے۔
-
سعودی عرب نے لبنان سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکام نے لبنان سے بھیجی جانے والے منشیات کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا11ستمبرحملوں سے متعلق امریکا کی کلاسیفائیڈ دستاویزات کے اجراء کاخیرمقدم
سعودی عرب نے11ستمبر2001ء کے دہشت گرد حملوں سے متعلق امریکا کی کلاسیفائیڈ دستاویزات ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : معتمرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار کر دی گئی
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کے مطابق معتمرین کی یومیہ تعداد کو بڑھا کر 70 ہزار ...
مشرق وسطی