سعودی عرب میں کسٹمزحکام نے جدہ اسلامی بندرگاہ پر ’کوکو‘ کے درخت کے بیج میں کیپٹاگون منشیات کی 12 ملین گولیاں مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی ہے۔
سعودی عرب کی کسٹمز اور زکوٰۃ کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کوکو‘ کی بیرون ملک سے لائی گئی کھیپ کی جانچ پڑتال اور بندرگاہ پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران ان میں موجود منشیات پکڑی گئی۔ ان میں کیپٹاگون کی گولیاں کوکو کے بیج میں بڑی مہارت اور تکنیک کے ساتھ چھپائی گئی تھیں۔
یہ کارروائی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ ہم آہنگی کی گئی ہے تاکہ مملکت کے اندر آنے والی کسی بھی قسم کی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
پچھلے اگست میں اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے کیپٹاگون گولیوں کی بڑی مقدار کو مُملکت میں اسمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنائی تھیں۔
پہلی کوشش میں 8.7 ملین سے زائد کیپٹاگون گولیاں پکڑی گئیں جو کہ "کوکو" کی کھیپ میں چھپی ہوئی تھیں جبکہ دوسری کوشش کے دوران 1.6 ملین گولیاں پکڑی گئیں۔ یہ منشیات بندرگاہ کے ذریعے آنے والے ایک ٹرک کے فرش کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
-
سعودی عرب نے لبنان سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکام نے لبنان سے بھیجی جانے والے منشیات کی ...
مشرق وسطی -
7 پاکستانیوں، ایک ایرانی سمیت منشیات اسمگلنگ میں 10 افراد کو سزائے موت
مصر کی بحر الاحمر فوجی عدالت نے منشیات اسمگلنگ مشہور مقدمے میں سات پاکستانیوں، ایک ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: الحدیثہ گذرگاہ سے منشیات کی اسمگلنگ کی چھ کوششیں ناکام
سعودی حکام نے کیپٹاگون کی 1.1 ملین گولیاں قبضے میں لے لیں
بين الاقوامى