یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے مطابق سعودی دفاعی افواج نے حوثیوں کی جانب سے جازان صوبے کی سمت بھیجا گیا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔
اتحاد نے جمعہ کے روز بتایا کہ "ہم شہریوں اور شہری تنصیبات کو دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنگین خطرات سے نمٹ رہے ہیں"۔
دوسری جانب جازان صوبے میں شہری دفاع کے ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد الغامدی کے مطابق 'احد المسارحہ' ضلع میں ایک رہائشی علاقے پر مذکورہ تباہ شدہ ڈرون طیارے کے ٹکڑے گرنے کے نتیجے میں متعدد گھروں پر اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان گذشتہ ماہ ستمبر میں زور دے کر یہ بات کہہ چکے ہیں کہ مملکت، حوثیوں کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے میں ہر گز نہیں ہچکچائے گی۔
انہوں نے یہ بات ریاض میں آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلنبرگ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی تھی۔ شہزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا شہری تنصیبات مثلا ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے علاقے کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہے۔
-
حوثیوں کی مآرب پرقبضے کی کوشش مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے: امریکا
یمن کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ...
مشرق وسطی -
حوثیوں کے کیمپوں میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور برین واشنگ جیسے گھناؤنے جرائم
یمن میں وزارت انسانی حقوق کی مشاورتی کمیٹی کی خاتون رکن ایڈوکیٹ زعفران زائد نے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب حوثیوں کے حملوں سے بچاؤ کا حق محفوظ رکھتا ہے: کابینہ
’’سعودی عرب سول تنصیبات پر حوثی دہشت گردوں کے بارودی ڈرون، کشتیوں اور بیلسٹک ...
بين الاقوامى