سعودی عرب میں چار من چرس اسمگل کرنے کی سازش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا ہے کہ انسداد جرائم اور انسداد منشیات پولیس نےدوسرے اداروں کے ساتھ مل کر بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے 161 کلو گرام چرس اور 26.3 ٹن قات قبضے میں لے لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات جازان، نجران اور عسیر کے علاقوں میں زمینی پٹرولنگ کے دوران قبضے میں لی گئیں۔

سعودی سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے مختلف گینگز میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 17 مقامی اور 9 غیر ملکی ہیں۔ غیرملکیوں میں چھ ایتھپوپیا اور تین یمن سے تعلق رکھتے ہیں۔کرنل القرینی کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں