.

ایکسپو 2020 میں سعودی پویلین شرکا کی توجہ کا مرکز،حاضرین کی ریکارڈ تعداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’ایکسپو 2020‘ دبئی میں سعودی عرب کا پویلین زائرین کی توجہ کا مرکز ہے اور چند ایام کے دوران سعودی پویلین میں وزٹرز کی آمد کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

صرف ایک دن میں 23 ہزار افراد نے سعودی عرب کے پویلین کو وزٹ کیا۔ یہ ایک دن میں شرکا کا ایک ریکارڈ ہے۔ پویلین کھلنے کے بعد اب تک اسےدو لاکھ سے زای افراد وزٹ کرچکےہیں۔

سعودی عرب کے پویلین کووزٹ کرنے والے افراد میں دوست اور پڑوسی ممالک کے باشندے، سفارت کار، کاروباری شخصیات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ’ایکسپو 2020‘ جسے گذشتہ برس کرونا وبا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا رواں سال رواں ماہ سے شروع کی گئی ہے۔ یہ بین الاقوامی نمائش آئندہ سال مارچ تک جاری رہے گی۔ بین الاقوامی نمائش میں سعودی عرب کا پویلین میزبان ملک متحدہ عرب امارات کے پویلین کے بعد سب سے بڑا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق پویلین کے کمشنر جنرل انجینیر حسین حنبظاظہ نے پہلی بار ’ایکسپو 2020‘ دبئی میں سعودی پویلین کا دورہ کرنے والے شرکا شرکا کی طرف سے مُملکت کے پویلین کو بربھرپو پذیرائی فراہم کرنے کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی نمائش میں دنیا بھر کے لوگوں کی شرکت سے پویلین کی کامیابی کی عکاسی ہوتی ہے۔ نمائش کے دوران سعودی عرب کے اسٓٹال کو وزٹ کرنے والے مملکت کی طرف پیش کردہ پروگرامات سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی پویلین اوپننگ کے پہلے دن ہی سے بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی میں مملکت سعودی عرب کا پویلین میزبان ملک کے بعد سب سے بڑا پویلین ہےجو تین گنیز ورلڈ ریکارڈ جیت چکا ہے۔ اس میں سب سے بڑا انٹرایکٹو لائٹ فلور ، طویل ترین انٹرایکٹو آبی پردہ اور سب سے بڑا ڈیجیٹل سکرین آئینہ ہے۔ پویلین کی عمارت ایک آرکیٹیکچرل آئیکون ہے جو اسے دنیا کی مشہور عمارتوں کی فہرست میں شامل کرتی ہے۔اس کا ڈیزائن ماحولیاتی پائیداری کے اعلی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔