سعودی عرب میں کیپٹاگون پاؤڈرکی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعوی عرب میں کسٹمز اوراینٹی نارکوٹس حکام نے بیرون ملک سے مملکت میں اسمگل کی جانے والی منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لینے کے ساتھ متعدد اسمگلروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ منشیات پارسل کی شکل میں بیرون ملک سے مملکت کے اندر بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی۔

مملکت کے شمالی علاقوں میں الحدیثہ گذرگاہ سے کپیٹاگون کی پاوڈر کی شکل میں بھاری مقدار قبضے میں لی ہے۔ اس پاؤڈر کی مقدار 5 اعشاریہ 2 ملین گولیوں کے برابر ہے۔ یہ منشیات گذرگاہ پربھیجے گئے سامان میں چھپائی گئی تھی۔

Advertisement

کسٹمز اتھارٹی نے بتایا کہ "کاربونیٹ پاؤڈر" کے تھیلوں کی ایک کھیپ سعودی عرب میں الحدیثہ گذرگاہ پر ایک ٹرک کے ذریعے پہنچی۔ سامان کی تلاشی اور معائنے کے بعد پتا چلا کہ اس میں کیپٹاگون پاؤڈر کی بھاری مقار چھپائی گئی ہے۔

کسٹمز اتھارٹی نے مزید کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کا یہ ایک انوکھا طریقہ ہے مگر حکام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا۔

زکوٰۃ ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرتا جا رہا ہے اور یہ کہ منشیات کے اسمگلروں کی ہرکوششش کوبری طرح ناکام بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں