جوہری ایران

ایران کا نومبر سے پہلے جوہری مذاکرات میں واپسی کا اعلان: وال سٹریٹ جرنل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کے چیف مذاکرات کار علی باقری نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایران نومبر کے اختتام سے پہلے جوہری مذاکرات میں واپس آ جائے گا، جو 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر جون کے بعد پہلی بات چیت کی راہ ہموار کرے گا۔

سخت گیر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد حالیہ مہینوں میں جوہری معاہدے کی بحالی کی امریکی اور یورپی امیدیں تیزی سے ختم ہو ہی ہیں۔

ایران نے بارہا کہا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھے گا لیکن اس نے تاریخ مقرر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کو خارجہ پالیسی کے ہدف کے طور پر مقرر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسے ایران کے ساتھ ایک طویل اور مضبوط معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی امید رکھتی ہے، لیکن سینیر امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے۔

امریکا مئی 2018 میں صدر ٹرمپ کے دور میں جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا،اور تہران پر دوبارہ جامع پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

اس کے بعد سے ایران نے بتدریج معاہدے میں شامل بیشتر جوہری پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں