حاکم شارجہ اور سپریم کونسل کے رکن شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر 237 قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق شارجہ کی جیل میں مقید یہ تمام قیدی معافی کے معیار پر اترنےمیں کامیاب رہے ہیں۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید نے بھی 50 ویں قومی دن کی مناسبت سے 870 قیدیوں کی بقیہ ماندہ سزا معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ان تمام قیدیوں کے جرمانے اور قرض معاف کر دیے جائیں گے۔
ان قیدیوں کے جرائم اور شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں قومی دن اور اسلامی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کو معافی دینے کی روایت عام ہے۔
-
اماراتی قومی دن کی تقریبات کے لئے کرونا ایس او پیز جاری کر دئیے گئے
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ملک کے 50 ویں قومی دن کی تقریبات کے لئے کرونا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: قومی دن کی فوجی پریڈ میں خواتین کی پہلی بار شرکت
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون فوجیوں نے سعودی قومی دن پر منعقد ہونے والی ...
مشرق وسطی