العربیہ اور الحدث چینلز کے جنرل منیجر ممدوح المھینی نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں نیوز نیٹ ورک کے پہلے اسٹوڈیو کا افتتاح کیا ہے۔ چینل نے ریاض میں ڈپلومیٹک انکلیو میں نئے ہیڈ کوارٹر سے کام کے آغاز اور نشریات کا افتتاح کیا۔
المدير العام لقناتي #العربية و #الحدث ممدوح المهيني بعد اطلاق غرفة أخبار العربية من العاصمة #السعودية : #الرياض إضافة كبيرة ومهمة لنا#العربية_في_الرياض@malmhuain pic.twitter.com/Yn4d1eKSTX
— العربية (@AlArabiya) December 15, 2021
اس موقع پر العربیہ اور الحدث چینلز کے جنرل منیجر نے ایک بیان میں کہا کہ "العربیہ کی تاریخ کا ایک تاریخی اور خوبصورت دن اور اس کی ریاض سے نشریات کا آغاز ہے۔ ریاض العربیہ چینل کے نیٹ ورک کی نشریات میں ایک عظیم اضافہ ہے۔ العربیہ نیٹ ورک کے اسٹوڈیو کو کئی ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کیا گیا۔اب ہمارے پاس ایک مربوط نیوز روم ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک اہم نیوز روم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس درجنوں صحافی اور تخلیقی پروڈیوسرز ہیں۔ ہم العربیہ چینل کے ساتھ ان اہم لمحات میں بہت خوش ساتھی ہیں اور العربیہ کی کامیابی کےساتھ اس کی ترقی کے خواہاں ہیں۔