کرونا کا مقابلہ کرنے میں حاصل کامیابیوں کو برقرار رکھنا چاہیے : سعودی وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کرونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کامیابیاں حاصل کیں جن کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر سعودی وزارت صحت کو اُس طبقے کے حوالے سے تشویش ہے جس نے ابھی تک ویکسین کی خوراکیں مکمل نہیں کیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ "بوسٹر لگوانا کرونا کی مختلف صورتوں کا مقابلہ کرنے میں مدد گار ہے ... بوسٹر لگوانے والوں میں متاثر ہونے کا تناسب کم ہے"۔

ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں