غزہ وحماس

حماس کے سینئر رہ نما خالد مشعل بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی تنظیم حماس نے آج منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک تنظیم کے سربراہ خالد مشعل کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس سے حماس کے سینئر رہ نما کا کرونا میں مبتلا ایک شخص کے ساتھ اختلاط ہوا تھا۔

حماس کے مطابق خالدمشعل پر کرونا کی علامات "معمولی" طور پر ظاہر ہوئی ہیں۔ وہ گھر میں تنہائی اختیار کر کے اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

فلسطینی میڈیا نے حماس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشعل کی حالت ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 2019ء کے اواخر میں چین میں کرونا وائرس کے نمودار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 5,441,446 افراد اس وبا کی لپیٹ میں آ کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

امریکا 826,064 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب برازیل، بھارت اور روس کا نمبر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اموات کی حقیقی تعداد اعلان شدہ تعداد سے دو یا تین گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں