امارات پر میزائل حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کا اظہار یکجہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں سول تنصیبات اور آبادی پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں متحدہ عرب امارات کو یقین دلایا کہ ’امن و استحکام کو لاحق خطرہ روکنے کے لیے جو اقدام کیا جائے گا سعودی عرب ساتھ کھڑا ہوگا۔‘

بیان میں مملکت نے زور دے کر کہا کہ ’ یمن کی آئینی حکومت کے لیے قائم عرب اتحاد کی قیادت کے ذریعے حوثیوں کی تمام دہشت گردانہ کوششوں کا جواب دیتے رہیں گے‘۔

سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں دہشت گردانہ حملوں کے خلاف عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ابوظبی ہوائی اڈے کی سیٹلائیٹ تصویر
ابوظبی ہوائی اڈے کی سیٹلائیٹ تصویر

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے پیر کو بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے میزائل حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ یو اے ای کے دورے پر تھے۔

متحدہ عرب امارات نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا تھا۔ میزائل حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ یہ آبادی سے باہر گرا۔

اس سے قبل 17 جنوری کو حوثی باغیوں نے ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اور فیول ڈپو پر ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں