سعودی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر نے فوٹو گرافی کے دوران الباحہ کی فضا میں ڈرون کیمرے پر عقاب کےجھپٹنے کا منظر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
سعودی فوٹو گرافر ناصر شنان نے بتایا کہ عقاب نے ڈرون پر حملے کا شاٹ لیا۔ اس کے عقب میں کوہ سروات کی خوبصورتی دکھائی دیتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے شنان نے کہا کہ عقاب نے ڈرون پر حملہ اس وقت کیا جب وہ المندق گورنری میں پہاڑی سلسلے کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا۔ کیمرے نے عقاب کے حملے کے منظر کومحفوظ کرلیا۔ پرنہ جیسے ہی اس کے قریب آیا اس نے اس کا شاٹ لے لیا۔ ممکن ہے عقاب نے ڈرون کو اپنا شکار سمجھا ہو۔ کیونکہ شکاری پرندے اڑنے والی چیزوں پر شکار کرنے کے لیے حملہ کرتے ہیں۔
اس نے مزید کہا کہ حملے کے وقت پرندے کی آواز کی طاقت اور اس کی گھومنےکی طاقت دیکھ کر وہ جلدی سے پیچھے ہٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ المندق پہاڑوں کو اونچے پہاڑوں میں شاہین پرندوں کے مرکز کے طورپر جانا جاتا ہےجن میں شکاری پرندے عام طور پر بکثرت ہوتے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں مناظر کے پس منظر کے بارے میں اس نے وضاحت کی کہ یہ الباحہ علاقے کی المندق گورنری میں ہے جو سروات پہاڑی سلسلے پر متعدد علاقوں، بہتی ہوئی وادیوں اور زرعی کھیتوں کے ساتھ واقع ہے۔