یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل عبدو مجلی نے حجہ گورنری کے شمال میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل شہر حرض کے 80 فی صد حصے کو حوثی باغیوں سے آزاد کروانے کا اعلان کیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل مجلی نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ پانچویں ملٹری ریجن میں فوجی دستے مسلسل آٹھویں دن حرض ڈائریکٹوریٹ کی سرزمین پر تیزی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں، باغیوں کا مکمل گھیراؤ کر لیا گیا ہے سڑکوں پر آئینی حکومت کی وفادار فورسز کا کنٹرول ہے۔
انھوں نے وضاحت کی کہ فورسز نے سٹریٹجک کیمپ (المحصام)، الحصنین پہاڑوں اور المحصام پہاڑی کے مشرق میں واقع الھیجہ پہاڑی سلسلے اور ام الحصن، ام التراب اور الحمرا کے علاقوں کو بھی آزاد کرالیا۔ شہر کے شمال مشرق میں واقع بین الاقوامی شاہراہ کے 70 کلومیٹر حصے پرپر حکومتی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یہ شاہراہ حجہ اور الحدیدہ گورنریوں کو ملاتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہماری فورسز حرض شہر کے نواح میں ملیشیا کے باقی ماندہ ارکان سے نمٹ رہی ہیں۔ انجینئرنگ ٹیمیں سڑکوں، سرکاری تنصیبات اور شہریوں کے گھروں میں دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی رکاوٹوں اور بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ عرب اتحاد نے درست فضائی حملے کیے ہیں جس میں حوثیوں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ٹھکانوں، میکانزم اور کمک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے نشان دہی کی کہ فوج اور جائنٹس بریگیڈز لڑاکا طیاروں کی مدد سے مآرب کے جنوب میں واقع حریب اور جوبا اضلاع کے درمیان باغیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے اوران علاقوں کو واگزار کرانے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری فورسز نے دو اضلاع کو ملانے والے اہم چوک کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور عبدیہ ڈائریکٹوریٹ میں الجفرہ اور آل ابو غانم کے علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔
بریگیڈیئر مجلی نے بتایا کہ تعز میں مقبنہ محاذ پر جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں جس میں قلعہ اور الاخلود کے بڑے علاقے سمیت تزویراتی مقامات کو آزاد کرالیا گیا ہےاور حوثی ملیشیا کو جانی اور مالی نقصان پہینچایا گیا ہے۔
-
الجوف کی سمت معرکوں میں توسیع ، یمنی فوج کا بھرپور جوابی حملہ
یمن کے صوبے الجوف کے شہر الحزم کے مشرق میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے ...
بين الاقوامى -
یمن:مآرب میں عرب اتحاد کی فورسزکی نئی صف بندی،لڑائی کی شدت میں کمی!
عرب اتحاد نے یمن کے شمالی شہرمآرب کے قریب نئے تشکیل شدہ یونٹ تعینات کیے ہیں۔اس ...
بين الاقوامى -
سینیرامریکی سفارت کار کی سعودی حکام سے یمن اور لبنان کی صورت حال پربات چیت
امریکا کی مشرق اوسط کے لیے اعلیٰ سفارت کار نے پیر کے روزالریاض میں سعودی حکام سے ...
بين الاقوامى