یمن اور حوثی

الجوف کی سمت معرکوں میں توسیع ، یمنی فوج کا بھرپور جوابی حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے صوبے الجوف کے شہر الحزم کے مشرق میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

زمینی ذرائع نے آج بدھ کے روز العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کو بتایا کہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں تین مسلسل حملوں کی کوشش کی۔ اس کا مقصد لعیرف کے علاقے میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے مورچوں میں داخل ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان مارے گئے۔ اس کے بعد یمنی فوج نے جوابی حملہ کیا اور وہ جبل لقشع کے اطراف پہنچ کر آگے کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

ادھر الکسارہ کے محاذ پر یمنی فوج کی توپوں نے حوثی ملیشیا کی دو عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ان میں سوار تمام جنگجو مارے گئے۔
اسی طرح آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الجوف کے مشرق میں حوثیوں کے مختلف ٹھکانوں پر بم باری کی۔ اس دوران میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی اور مادی نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ قبل مارب ، الجوف اور حجہ صوبوں میں متعدد محاذوں پر کارروائی شروع کی تھی۔ یہاں اس نے وسیع آپریشن میں قابل ذکر پیش قدمی کو یقینی بنایا اور حوثیوں کو بڑا نقصان پہنچایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں