سعودی عرب میں پہلے 'نیوز ریڈیو' چینل کا آغاز
سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی آج اتوار کے روز سے مملکت میں پہلا اخباری ریڈیو چینل شروع کر رہا ہے۔ یہ اقدام ریڈیو کے عالمی دن 13 فروری کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ یہ نیوز ریڈیو سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا ریڈیو اسٹیشن ہو گا۔ مذکورہ ریڈیو سعودی عرب کے سرکاری چینل الاِخباریہ کی شاخ کے طور پر کام کرے گا۔
سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو محمد بن فہد الحارثی کے مطابق یہ اقدام معاشرے کے مختلف طبقوں کی خواہش پر عمل درامد کے سلسلے میں اتھارٹی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
نئے نیوز ریڈیو کی نشریاتfm پر ابتدائی طور پر تین صوبوں میں نشر ہو گی۔ ان میں ریاض کی فریکوئینسی (93.00) ، جدہ کی (107.7) اور دمام کی (99.00) ہو گی۔
نیوز ریڈیو پر خبروں کے بلیٹن کے علاوہ مختلف موضوعات پر مشتمل نیوز رپورٹیں اور حالات حاضرہ سے متعلق پروگرام نشر کیے جائیں گے۔
-
حیدر العلوی : عربی کتابت سے عشق کرنے والا سعودی فن کار
سعودی خطاط اور فن کار حیدر العلوی خطِ نسخ کی کتابت کے امتیازی جمالیاتی پہلوؤں کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: اپنے ساتھی کی قبرپر ہائی اسکول کے طلبا کی دل کو چھو لینے والے مناظر
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ایک قبر پرطلبا کی بڑی تعداد کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پہلی ڈیجیٹل عدالت کیسے کام کرتی ہے؟
سعودی عرب میں انتظامی عدالتوں کے لیے سعودی عدلیہ کی اہم کامیابی اور ایک سنگ میل طے ...
ایڈیٹر کی پسند