سعودی وزیر برائے ماحولیات بین الاقوامی کھجور کونسل کے چیئرمین منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بین الاقوامی کھجور کونسل کا تکنیکی اجلاس مشرقی سعودی عرب میں الاحساء میں بین الاقوامی کھجور کونسل کے تاسیسی اجلاس کےضمن میں منعقد ہوا، جس میں متعدد وزرائے زراعت اور دنیا بھر میں کھجور کی پیداوار اور درآمد کرنے والے متعدد ممالک کے نمائندوں، اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (FAO)، عرب تنظیم برائے زرعی ترقی، عرب مرکز برائے مطالعہ خشک اور بنجر اراضی (ACSAD) اور کھجوروں کے قومی مرکز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سال 2022 کے لیے کونسل کی حکمت عملی اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ تکنیکی امور، مشترکہ ورکنگ شپ، س شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی سے متعلق سرگرمیاں، کھجھور کی پائیدار ترقی کے حصول کے لیے صلاحیتوں کوفروغ دینا اور عالمی سطح پر کھجور کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر با چیت کی گئی۔

اجلاس میں مملکت سعودی عرب میں قائم انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل کے قیام کے اعلان اور وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت انجینیر عبدالمحسن الفضلی کو کونسل کا چیئرمین منتخب کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

انٹرنیشنل کھجور کونسل میں اس وقت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلسطین، صومالیہ، عمان، یمن، موریطانیہ، لبنان، سوڈان، بحرین اور تونس شامل ہیں۔ اس موقعے پر اردن، تونس اور لیبیا کی بھی منظوری دی گئی۔

انڈر سیکرٹری برائے زراعت انجینیر احمد العیادہ نے کہا کہ کونسل کا مقصد کھجور کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کو فعال کرنا، ایسی سرگرمیوں کا نفاذ، اور اس کے لیے ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس شعبے کو درپیش چیلنجز، تحقیقی مسائل اور پیداواری تکنیکوں کو حل کرنا، کھجور کی صنعتوں کو ترقی دینا، تجارت، اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے صلاحیتوں کو بڑھانا۔ عالمی اور علاقائی سطح پر متعلقہ ممالک کی سطح پر کھجور کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں