کویت میں آج منگل کے روز وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے حکومت کا استعفا ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے حوالے کر دیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی (کونا) کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان نے آئین کی شق 91 کے تحت رواں سال 4 جنوری کو حلف اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ اس روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں متعدد ارکان واک آؤٹ کر گئے تھے۔
یاد رہے کہ 23 نومبر 2021ء کو امیر کویت کی جانب سے جاری فرمان میں شیخ صباح خالد الصباح کو کابینہ کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے انہیں کابینہ کے نئے ارکان نامزد کرنے کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔
اسی ماہ امیر کویت کی جانب سے جاری ایک آرڈیننس میں شیخ صباح خالد الصباح کی سربراہی میں نئی حکومتی تشکیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ نئی کابینہ میں 15 وزراء شامل تھے۔
-
کویت نے اسرائیل کو آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کردیا
اسرائیل کا پارلیمانی یونین میں رہنا عالمی برادری کا دوہرا معیار ہے: سپیکر کویت ...
مشرق وسطی -
کویت: وزرائے دفاع اور داخلہ نے استعفےدے دیئے
کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی اور نائب وزیر اعظم اور ...
مشرق وسطی -
عراق کے کویت پرحملے کےہرجانے 52.4 ارب ڈالرکی ادائی مکمل،اقوام متحدہ کا کمیشن ختم
عراق کے کویت پر1990ء میں حملے کا تاوان دلوانے کے لیے قائم اقوام متحدہ کے کمیشن نے ...
مشرق وسطی