شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے اعلان کے مطابق جمعے کے روز دارالحکومت دمشق پے درپے دھماکوں کی آواز سے لرز اٹھا۔ اسرائیل کی جانب سے دمشق کے اطراف عسکری ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔ شامی فضائی دفاعی نظام نے اس کارروائی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
المرصد کے مطابق اسرائیل نے دمشق کے اطراف ایران کی ملیشیاؤں کے گوداموں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس کے نتیجے میں شام کے فضائی دفاعی نظام کے 3 افسران ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
المرصد نے واضح کیا کہ کارروائی میں دمشق کے اطراف علاقوں کے علاوہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بعد ازاں شامی ساحل ، حماہ کے دیہی علاقے اور شام کے وسطی علاقے میں زور دار دھماکے سنے گئے۔
اسرائیل کے حملوں کے بعد دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف ایران کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
المرصد کے مطابق اسرائیلی بم باری میں یقینی جانی نقصان کی معلومات ہیں۔ ایمبولینس کی گاڑیوں کو نشانہ بنائے گئے مقامات کی جانب تیزی سے جاتا ہوا دیکھا گیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے جنوبی دیہی علاقے کی فضاؤں میں دشمن کے متعدد میزائل مار گرائے۔
اسرائیل کا معمول رہا ہے کہ وہ شام کے اندر ایرانی ملیشیاؤں اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم باری کا نشانہ بناتا ہے تاہم ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کرتا۔
-
شامی شہریوں پر امریکی حملہ درست قرار دے دیا گیا
امریکہ نے کہا ہے کہ 2019ء میں شام پر حملے اس کی پالیسی کے عین مطابق تھے۔ ان میں ...
مشرق وسطی -
شام کی فضاؤں میں اسرائیلی جنگی طیارے روسی میزائلوں کا ہدف
اسرائیل گذشتہ برسوں کے دوران میں شام میں سیکڑوں حملے کر چکا ہے۔ ان میں تازہ ترین ...
بين الاقوامى -
شام سے اردن ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اردن کی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کی سرزمین سے اردن کی سرزمین پر آنے والے ڈرون ...
بين الاقوامى