مصرمیں ایک دلخراش سانحے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹروسیکل موٹرسائیکل الٹنے سے کم سے کم سات بچے دریائے نیل کی موجوں کی نذر ہوگئے ہیں۔ مرنے والے بچوں میں چھ حقیقی بھائی بتائے جاتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بالائی مصر کے جنوب میں ایمبولینس اتھارٹی کو بدھ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک "ٹراسیکل" موٹرسائیل پر 10 افراد ایک شخص، اس کی اہلیہ، اس کی والدہ اور 7 بچے جن میں 6 بھائی بھی شامل ہیں حادثے کا شکار ہوئے۔
بالائی مصر کے جنوب میں ایمبولینس اتھارٹی نے 5 ایمبولینسوں کو حادثے کی جگہ پر روانہ کیا۔ امدادی کارکنوں کی کوششوں سے ایک شخص ، اس کی بیوی اور ماں کو بچالیا گیا ہے جب کہ المناک حادثے میں سات بچے چل بسے۔ دو بچوں کی لاشیں مل گئی تھیں۔ان کی عمریں 11 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر لاپتا پانچ بچوں ک لاشیں بھی نکالی لی گئی ہیں۔ ان کی عمریں چودہ سال سے کم ہیں۔
-
مصروف شاہراہ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی ویڈیو، دل تھام کر دیکھئے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں ایک چھوٹے طیارے کی مصروف شاہراہ پر ...
ایڈیٹر کی پسند -
مفتی اعظم مصرکی کامیاب حج کے انعقاد پر سعودی عرب کو مبارک باد
مصرکے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ...
بين الاقوامى -
مصر: قربانی کا جانور اوپر گرنے سے راہ گیر ہلاک
عید الاضحی کے پہلے دن بالائی مصر کے گورنری بنی سویف میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں ...
بين الاقوامى