عید الاضحی کے پہلے دن بالائی مصر کے گورنری بنی سویف میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب اپارٹمنٹ کی عمارت سے قربانی کا ایک جانور نیچے چہل قدمی کرتے نوجوان پر آ گرا۔
تفصیلات کے مطابق بنی سویف گورنری میں 15 سالہ لڑکا اس وقت ہلاک ہو گیا جب قربانی کا بچھڑا اس پر آ گرا۔ اخبار ’الیوم السابع‘ کے مطابق لڑکے کوتشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
بنی سویف اسپتال کے مردہ خانے کو بھی 15 سالہ طالب علم "محمود" کی میت ملی اور اسے اسپتال کے مردہ خانے میں جمع کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ نوجوان جب گلی سے گذر رہا تھا تو دوسری منزل سے ایک "قربانی کا بچھڑا" اس پر گرا، جو اس کی موت کا سبب بنا۔