سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی صدر جوبائیڈن متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو امریکی دورے کی دعوت دی ہے۔ جو بائیڈن نے جذبہ خیر سگالی کے تحت یہ دعوت دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن حالیہ مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات کی طرف سے یوکرین کی جنگ کے سلسلے میں جو تعاون کا اظہار کیا ہے۔ صدر جوبائیڈن اسے بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے اماراتی سربراہ کو دورہ امریکہ کی دعوت جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دی ہے۔ شیخ محمد بن زاید آل نھیان خلیج پلس تھری کانفرنس کے لئے آئے ہیں۔
امریکی صدر نے انہیں کہا "جن چیلنجوں کا آپ آج سامنا کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے بہت ضروری ہے کہ زیادہ وقت اکٹھے گذاریں اس لیے آپ کو باضابطہ طور پر امریکہ آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے جدہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں کہی ہے۔