اسرائیل نے مغربی غزہ میں "اسلامی جہاد" کے متعدد ٹھکانوں پر تازہ بمباری کی ہےجب کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس سے تعلق رکھنے والے خصوصی دستوں اور توپ خانے نے "اسلامی جہاد" تحریک کے فوجی پوائنٹس پر جمعہ کو بمباری کے بعد غزہ سے تعلق رکھنے والے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے ایک اہم رہ نما کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں شجاعیہ محلے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے کہا ہے کہ چیف آف اسٹاف نے فوج کو ہنگامی حالت میں رہنے اور چیف آف اسٹاف کے اعلیٰ آپریشن روم کو کھولنے کی ہدایت کی۔
إسرائيل نے غزہ 🇵🇸 پر بمباری کر کے اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر سمیت کئی شہریوں کو شہید کر دیا ..... بزدلانہ کارروائی کی ویڈیو اسرائیل 🇮🇱 نے خود جاری کی، کہاں ہیں انسانی حقوق کے پہرے دار اور عالمی ادارے!!https://t.co/uYoLx4SHWx pic.twitter.com/wCxDjJe9Bb
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) August 5, 2022
دریں اثناء العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث 25000 ریزروسٹ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے جمعہ کو غزہ پر کیے گئے فضائی حملوں میں 15 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ قابض فوج کا کہنا ہے ان کا آپریشن ختم نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان رچرڈ ہیچٹ نے میڈیا کو بتایا کہ "ہمارے جائزے کے مطابق آپریشن میں 15 افراد مارے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آپریشن "ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اسے تحریک کے ایک سینیر رہ نما پر "قبل از وقت حملہ" قرار دیا۔
-
اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری، مصرکی جنگ روکنے کی کوشش
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے بعد مصر کی حکومت جنگ ...
بين الاقوامى -
غزہ کی پٹی سے راکٹوں کی بارش کے بعد اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں ایک کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیل راکٹ باری ...
مشرق وسطی -
غزہ پر کھلی جارحیت کے بعد بھی وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان
فریقین جنگی ماحول کو مزید نہ بھڑکنے دیں: امریکی ترجمان کا جان کربی بیان
مشرق وسطی