ماضی کی جھلک دکھانے والا’اطاولہ‘ سعودی میلہ عوامی توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی سعودی عرب کے الباحہ علاقے کے شمال میں چھٹا الاطاولہ ہیریٹیج فیسٹیول اس وقت پرانے الاطاولہ مارکیٹ میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ فیسٹیول اپنے ساتھ ماضی کی بہت سے رسوم و رواج اور یادوں کو واپس لا رہا ہے۔ بازار مقامی آبادی کے آباؤاجداد کے ماضی کی حسین یادگار ہے۔ اگرچہ اب وقت کافی حد تک بدل چکا ہے مگر یہ میلہ اپنے ساتھ پرانی یادیں لے کرآتا ہے اور ماضی کی گم گشتہ یادیں ایک بار پھر تازہ ہوجاتی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق یہ تہوار جن رسومات کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہےان میں ہل چلانے، روندنے اور چکیوں کے ذریعے آناج پیسنے کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔

انہیں پتھروں سے گھر بنانے کے عمل سے بھی متعارف کرایا گیا، جبکہ میلے کے منتظمین ماضی کی ایسی شخصیات میں شرکت کے خواہشمند ہیں جوپرانے دور کے کپڑے پہن کر بازار میں گھومتے پھرتے ہیں اور وہ بازاروں میں دیکھے جانے والے واقعات سناتے ہیں۔

میلے کی سرگرمیوں میں ایک کھلا اسٹیج، ایک نمائش اور گھریلوں دستکاریوں کی فروخت، ایک مشہور کیفے، پرانی دکانیں، ایک پرانا کیفے کارنر، پرانی تصاویر اور فائن آرٹ کی نمائش کے ساتھ ساتھ زائرین کو خطے کے ماضی کے بارے میں معلومات دینے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں