امریکی فوج کی شام میں جوابی کارروائی؛ایران کے حمایت یافتہ چارجنگجوہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں شام میں چار’’دشمن جنگجوؤں‘‘کوہلاک کردیا ہے اور ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے زیرِاستعمال راکٹ لانچر تباہ کر دیے ہیں۔

امریکی فوج نے حالیہ دنوں میں شام میں امریکی اہلکاروں پر راکٹ حملوں کے جواب میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکی فوجیوں پرتازہ حملہ بدھ کے روز کیا گیا تھا اور انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔امریکاکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر، اے سی 130 گن شپ اور ایم 777 آرٹلری کا استعمال کرتے ہوئے ایران سے وابستہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سینٹ کام نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ حملے میں چارجنگجو مارے گئے اور دشمن کے سات راکٹ لانچر تباہ کردیے گئے ہیں۔

سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے کہا کہ’’امریکی فوج کے ارکان پر کسی بھی حملے کا جواب دیاجائے گا اور کوئی بھی گروہ ہمارے فوجیوں پر کسی استثنا سے حملہ نہیں کرسکے گا۔ ہم اپنے عوام کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں