شام کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، عملہ جاں بحق

تکینیکی خرابی حادثے کا باعث بنی۔ سرکاری خبر رساں ادارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر شمال مشرقی علاقے ہاما میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار عملہ جاں بحق ہو گیا۔ شمال مشرقی شہر ہاما میں یہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔ کہ تکینیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوا۔

ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے۔ تاہم خبر رساں ادارے نے عملے کے ارکان کی تعداد نہیں بتائی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی اطلاعات اور تصاویر کے مطابق ہیلی کاپٹر تکینی خرابی کے بعد سویلین آبادی پر گر گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں